مسلم ریاستوں کو آج اتحاد اور تعاون درکار ہے: روحانی

تہران، 25 مئی، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ آج موجودہ صورتحال میں اسلامی ممالک کو ہر دور سے زیادہ باہمی اتحاد اور تعاون کی اشد ضرورت ہے.

یہ بات ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے جمعہ کے روز اردن کے قومی دن کی مناسبت سے شاہ اردن 'عبداللہ الثانی ابن الحسین' کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہی.

اردن کے قومی دن کے موقع پر ایرانی صدر نے شاہ حسین اور اردن کے عوام کو دلی مبارکباد دی.

صدر حسن روحانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور اردن ایک دوسرے کی مدد سے دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دیں گے.

انہوں نے اپنے پیغام میں اردن کے بادشاہ کی صحت بالخصوص اردب کی حکومت اور قوم کی سربلندی اور کامیابی کے لئے دعا کی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@