چینی اور جرمن قیادت کا ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور

بیجنگ، 25 مئی، ارنا - چین کے صدر اور جرمن چانسلر نے ایک ملاقات میں ایران جوہری معاہدے کو تحفظ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، جرمن چانسلر 'انگیلا میرکل' نے دورہ بیجنگ کے موقع پر صدر 'شی چن پنگ' سے ملاقات کی.

فریقین نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس معاہدے کے تحفظ پر زور دیا.

یاد رہے کہ جرمن چانسلر نے گزشتہ چینی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جرمنی اور چین، ایران جوہری معاہدے میں امریکی موجودگی کے بغیر اس کی حمایت کرتے ہیں.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا تھا.

ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے.

ٹرمپ کی علیحدگی کے ردعمل میں یورپی ممالک نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@