امریکی اقدامات کی عالمی سطح پر ہمیشہ مذمت کی جاتی ہے: بروجردی

تہران، 24 مئی، ارنا - سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اقدام پر پوری دنیا کی جانب سے امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے.

یہ بات ایرانی پارلیمنٹ(مجلس) کے نیشنل سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے چیئرمین علاء الدین بروجردی نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ جب امریکی انٹیلی جینس ایجنسی (CIA) کے سربراہ کو امریکی وزیر خارجہ بنا دیا گیا تب تو کسی بات کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی کہ امریکہ اپنے وعدوں پر پابند رہے گا اور مائیک پمپیو نے 21 مئی کو بے بنیاد اور من گھڑت ایران مخالف الزامات لگا کر یہ بات ثابت بھی کر دی.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خطے میں ایک مستحکم پوزیشن ہے اور ایران نے ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے.

ایرانی سینئر رکن پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام کو فروغ دینا ایران کی مستقل پالیسی ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے آج کے اجلاس میں ایرانی میزائل پروگرام کو جاری رکھنے کی حمایت کی گئی اور اس حوال سے بجٹ کو بھی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@