سینٹ پیٹرزبرگ میں عالمی معاشی کانفرنس کا آغاز، ایران کی شرکت

ماسکو، 24 مئی، ارنا - روسی شہر 'سینٹ پیٹرزبرگ' میں 22ویں بین الاقوامی معاشی کانفرنس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 140 ممالک کے وفود اور نمائندے شریک ہیں.

تفصیلات کے مطابق، سینٹ پیٹرزبرگ کے ایکسپو فورم کے مقام پر اس عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جو دو روز تک جاری رہے گی.

اس سال کی کانفرنس کا عنوان معیشت کے لئے باہمی اعتماد کا فروغ ہے.

سینٹ پیٹرزبرگ عالمی کانفرنس کے مرکزی اجلاس اور دیگر خصوصی نشستوں میں عالمی اقتصادی اور سماجی صورتحال کو درپیش مشکلات، مشرق وسطی کے حالات، علاقائی بحرانوں، دنیا کے مستقبل اور ممالک کے درمیان تعلقات پر بات چیت ہوگی.

روس اور فرانسیسی صدور، بھارتی وزیراعظم اور صدر آئی ایم ایف اس کانفرس کے اہم مندوبین میں سے ہیں.

اس کانفرنس کے موقع پر عالمی میڈیا کی نشست بھی منعقد ہوگی جس میں مشہور نیوز ایجنسیوں کے سربراہان اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی خبررساں ادارہ (IRNA) کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر 'سید ضیاء ہاشمی' اس نشست کے اعزازی مہمان ہیں.

عالمی میڈیا کی اس نشست کا عنوان نئے چینجلز کے سامنے اخبارات کا مستقبل ہے.

روسی نیوز ایجنسی تاس اس نشست کی میزبانی کرے گی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@