دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے میڈیا کا اہم کردار ہے: اے پی پی کے مینیجنگ ڈائریکٹر

اسلام آباد ،24 مئی، ارنا - پاکستان کے خبررساں ادارے (اے پی پی ) کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ میڈیا کے کردار دوطرفہ روابط کے فروغ کے لئے نہایت اہم ہے.

اسلام آباد میں ارنا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کی عوام ٹو عوام کی روابط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا دونوں ممالک کی ترقی اور پیشرفتوں کو اجاگر کرکے باہمی مفادات کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک دوسرے کا اچہا چہرہ پیش کرنا چاہیئے. انہوں نے کہا باہمی روابط کے فروغ کے لئے سب سے پہلے عوامی روابط کو توسیع دینے کی ظرورت ہے. دونوں ممالک کی اشتراکات کا حوالہ دیتے ہوئے اے پی پی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی روابط ثقافت ، تاریخ ، زبان اور مذہب سے جوڑی ہوئی ہیں. مسعود ملک نے مزید کہا پاکستانی عوام ایرانی عوام سے بے حد محبت کرتے ہیں جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی. انہوں نے دونوں ممالک کے درمیاں سنہری مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ایرانی عوام کو مشکلات اور مسائل کا سامنا ہوا پاکستانی عوام نے دل کھول کر ایرانی عوام کی مدد کی. پاکستان کے خبررسان ادارے اے پی پی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان میں قدرتی افات سے پیش آنے والے عوامی مشکلات اور مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی عوام اور حکومت کی پاکستان میں زلزلہ اور سیلاب سے متاثر عوام کی امداد کبھی نہیں بھول سکتے. دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی مواقعوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ہمسایہ اور برادر ممالک کے تاجر براداری کو اس مواقع سے بھرپور فائدہ لینا چاہیئے. باہمی اقتصادی روابط کی توسیع میں میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہے جس سے فائدہ حاصل کرکے ایرانی کمپنوں دونوں ممالک کے درمیان روابط کی توسیع کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں. اسلامی امت میں موجود اختلافات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اے پی پی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ اسلامی ممالک کو باہمی مفادات کے تحت متحد ہونا چاہیئے جس کا فائدہ عوام کو ہوگا. انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایک دن اسلامی ممالک متحد ہوکر بیرونی چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے. 1*271** ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@