ایران اور مصر کا پارلیمانی روابط کی توسیع پر اتفاق

تہران ،24 مئی، ارنا - بین الاقوامی امور میں ایران کے پارلیمانی اسپیکرکے مشیر'حسین امیرعبداللہیان' نے مصر کے ساتھ پارلمیانی روابط کے فروغ پر زور دیا ہے.

تہران میں مصری مفادات کے تحفظ کے ادارے کے سربراہ 'یاسر عمان' کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت کی. ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائي اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی. فریقین نے اس نشست میں غاضب صیہونی افواج کی ہاتھوں فلسطینی عوام کے حقوق کی پایمالی پر تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دیا. ملاقات کے اختتام میں دونوں عہدیداروں نے پارلیمانی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا. 1*271** ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@