ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ کے ساتھ کھڑے ہیں: پولینڈ

تہران، 23 مئی، ارنا - پولینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد یورپ کے ساتھ کھڑا ہے اور اس معاہدے کی حمایت کرتے ہیں.

جاکیک کزوپوٹوویکز نے مزید کہا کہ پولینڈ امریکہ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے خدشات سے واقف ہے اور اسی لئے ان کا ملک یورپ کے ساتھ ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا.

دریں اثنا، پولینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک غیر سرکاری طور پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے اور ہم ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@