امریکہ عالمی معاہدوں کی پرواہ نہیں کرتا: ایران

تہران، 23 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کے مرکزی بینک کے سربراہ کے خلاف نئی امریکی پابندی پر ردعمل میں کہا ہے امریکی انتظامیہ کے رویے کو دیکھ کر یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وہ ہرگز بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور پرواہ نہیں کرتی.

ایرانی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے چیف ایرانی بینک کےخلاف پابندی لگانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا.


بیان کے مطابق، امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے چیف ایرانی بینک اور اس کے مینیجرز میں سے ایک پر پابندی لگانا منظور ہونے والے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی علامت ہے.


وزارت خارجہ نے اس بیان میں کہا کہ سب اندرونی اور عالمی مالیاتی پالیسیاں اور ان کے استحکام پر مرکزی بینکوں کے کردار پر واقف ہیں لہذا مرکزی بینک کے سربراہ پر پابندی لگانا عالمی معاہدوں کو نظر کرنا کا مترادف ہے.


دفتر خارجہ نے امریکہ کے حالیہ اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ایسے جاہلانہ موقف کو مناسب انداز میں جواب دیں گے اور امریکہ کے اس اقدام ان کے دوسری کاروائیوں کی طرح غیر قانونی ہے.


9393*274**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@