دشمنوں کے واویلے سے ملکی معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: ایرانی وزیر صنعت

تہران، 23 مئی، ارنا - ایرانی وزیر صنعت و تجارت اور کان کنی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی معیشت مضبوط ہے جو دشمنوں کی دھمکیوں اور بے کار کی باتوں سے متاثر نہیں ہوگی.

یہ بات 'محمد شریعتمداری' نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.


اس موقع پر انہوں نے ملکی پیداوار پر جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کی جانب سے مزاحمتی اقتصاد کے موقف اپنانے کے ساتھ ملک کی اندورنی پیداوار کی صورتحال میں مزید بہتری آ رہی ہے.


شریعتمداری نے کہا کہ آج دوسرے ممالک کے بغیر اپنی اندرونی طاقت پر انحصار کرکے ملک کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں.

9393*274**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@