فیفا کی ایرانی صدر کو 2018 ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت

تہران، 23 مئی، ارنا - بین الاقوامی فٹ بال تنظیم (FIFA) نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' کو روس میں ہونے والے 2018 فٹ بال ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے باضابطہ دعوت دے دی.

تفصیلات کے مطابق، فیفا تنظیم کے صدر 'جیانی انفٹینو' نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حالیہ دورے پر صدر مملکت کو 2018 ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے روس کے دورے کی دعوت دے دی.
بین الاقوامی فٹ بال تنظیم (FIFA) نے گزشتہ دنوں کے دوران ایک خط میں ایرانی صدر کو منعقد ہونی والی تقریب میں شرکت کے لئے باضابطہ دعوت دے دی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2018 ورلڈکپ مقابلوں کا 14 جون میں آغاز کیا جائے گا.
ایران کی قومی فٹ بال ٹیم 15، 20 اور 25 جون مراکش، اسپین ور پرتگال کی ٹیموں کے ساتھ میچ کرے گی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@