ایران نے روس کی مدد سے آاسوٹوپ کی افزودگی کا آغاز کردیا

تہران، 23 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے روس کی مدد سے پُرامن جوہری سرگرمیوں سے متعلق پائیدار آاسوٹوپ (Stable Isorope) کی افزودگی کے عمل کا آغاز کردیا ہے.

یہ بات ایران کے قومی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ 'علی اکبر صالحی' نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ایران کی جوہری صنعت کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف شعبوں میں جوہری معاہدے سے پہلے صورتحال کی واپسی کے لئے تیار ہیں مگر ہمیں امید ہے کہ کبھی بھی ایسا نہ ہوئے.
صالحی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد ہم روس کے ساتھ مستحکم آاسوٹوپ (stable isotope) کی افزودگی کے آپریشن کا آغاز کرسکے ہیں.
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایران اور روس کے درمیان پائیدار آاسوٹوپ پروگرام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے ماہرین نے مختلف دورے بھی کئے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@