ایران مخالف امریکی پابندیوں کے باوجود اپنی کمپنیوں کی حمایت کریں گے: برطانیہ

تہران، 22 مئی، ارنا - برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے مسلط ہونے کے وجود اپنی کمپنیوں کی حمایت کریں گے.

یہ بات بورس جانسن نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے حوالے سے سن خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے بوئنس ائیرز کے دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے جرمنی اور فرانس سمیت یورپی ممالک کی صف میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کی ہے جو کہ جوہری معاہدے کو قائم رکھنے کے خواہاں ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں.

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے پوری خطے کے لئے اس لحاظ سے فائدہ مند ہے کہ یہ ایرانی جوہری ہتھیاروں سے محفوظ رکھنے کے لئے اہم ہے اور اس کے بدلے میں ایرانیوں کو معاشی فائدے حاصل ہوں گے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@