توانائی مارکیٹ میں ایران کا مستقبل روشن ہے

تہران، 22 مئی، ارنا - گیس برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (GECF)کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران میں گیس کے ذخائر بڑی تعداد میں موجود ہیں جس کی بدولت توانائی مارکیٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کا مستقبل روشن رہے گا.

یہ بات تنظیم کے سبکدوش ہونے والے سیکریٹری جنرل 'یوری سنتورین' نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہی.

یوری سنتورین جن کا تعلق روس سے ہے گزشتہ تین سال سے گیس برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم میں بطور سیکریٹری جنرل خدمات سرانجام دی ہیں اب ان کی جگہ ایران سے محمد حسن عادلی فرائض سرانجام دیں گے.

اپنی گفتگو میں انہوں نے عالمی گیس مارکیٹ میں ایران کے کردار کے بار ے میں کہا کہ ایران دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس ذخائر کا مالک ہے اور دن بہ دن اس ملک کی صلاحیت میں قابل قدر اضافہ ہو رہا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران، روس، قطر، الجیریا، بولیویا، مصر، استوائی گنی، لیبیا، نائیجیریا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، وینزویلا، متحدہ عرب امارات اس فورم کے مستقل رکن ہیں جبکہ نیدر لینڈ، قازقستان، عراق، پیرو، آذربایجان اور ناروے کے مبصرین کا درجہ رکھتے ہیں.

اس تنظیم کے ممالک دنیا کی 42 فیصد گیس پیدا کرتے ہیں اور دنیا کے 70 فیصد گیس کے ذخا‏ئر ان ممالک میں ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@