گزشتہ 2 ماہ میں ایرانی برآمدات میں 28.5 فیصد کا اضافہ

تہران، 22 مئی، ارنا - رواں ایرانی سال کے گزشتہ دو مہینوں میں تقریبا ساڑھے 14 ارب ڈالر مصنوعات کے آرڈرز رجسٹرد ہوئے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات کی سطح میں 28.5 فیصد اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے.

یہ بات حکومتی ترجمان 'محمد باقر نوبخت' جو منصوبہ بندی امور کے نائب صدر بھی ہیں، نے منگل کے روز تہران میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایران میں برآمدات میں 28.5 فیصدہ اضافہ اور درآمدات میں 1.7 کمی آئی ہے.

کرسی مارکیٹ کو بہتر بنانے سے متعلق حکومتی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ تعمیری اقدامات کے ذریعے کرنسی سے متعلق مسائل پر قابو پایا گیا ہے.

انہوں نے وزارت صنعت، تجارت اور کان کنی کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے 21 مارچ سے لے کر اب تک 100198 مختلف مصنوعات کے لئے 14.334 ارب ڈالر کی مالیت پر آرڈرز بوک کئے گئے ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@