ایرانی صدر کا کیوبا میں مسافربردار طیارے کے حادثے پر اظہار تعزیت

تہران، 22 مئی، ارنا - ایران کے صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' کیوبا میں گزشتہ دنوں مسافربردار طیارے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر کیوبا کی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے.

ڈاکٹر روحانی نے کیوبا کے صدر 'مگیل ڈياز کنیل' کے نام اپنے پیغام میں طیارے کے حادثے میں عملہ سمیت 100 سے زائد افراد کے جان بحق ہونے پر لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا.

انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی.

یاد رہے کہ چار روز پہلے کیوبا کے شہر ہوانا کے جوزمارتی ایئرپورٹ سے بوئنگ 737 نے پرواز کی جس میں 104 مسافروں سمیت عملے کے 9 ارکان سوار تھے تاہم طیارہ کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک ہوگئے.

سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثے میں 3 افراد زندہ بچ گئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@