ایران کیخلاف امریکی کوششیں کا نتیجہ برعکس نکلے گا: روس

ماسکو، 22 مئی، ارنا - روسی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کی پالیسی بدلنے سے متعلق اپنی کوششوں سے برعکس نتیجہ ملے گا.

روس کے سرکاری ٹی وی چینل 2 نے منگل کے روز دفترخارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام ایسے منفی رویہ اپنانے سے تمام ایرانی عوام کو اپنے خلاف متحد کرتے ہیں.

رپورٹ کے مطابق، حتی کہ ایرانی عوام کے بعض حلقے جو حکومت کے حامی نہیں ہیں وہ بھی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کی پشت پناہی کریں گے کیونکہ ایرانی قوم الٹیم میٹم کی زبان کو توہین آمیز سمجھتی ہے.

یاد رہے کہ خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز ایران سے متعلق امریکہ کی نام نہاد نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے.

علاوہ ازیں مائیک پومپیو نے ایران مخالف من گھڑت الزامات کو دہرا کر یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ، ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گا. پابندیوں کے بعد ایران کو اپنی معیشت کی بقا کا مسئلہ پڑ جائے گا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@