امریکہ اپنی پالیسی میں بے بس اور ناکام ہے: ظریف

تہران، 22 مئی، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ جسے اپنی پالیسیوں میں شکست کا سامنا ہے وہ اب بھی ایران سے متعلق وہم و خیال کا شکار ہے.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے ایران مخالف بیانات اور نام نہاد نئی حکمت عملی پر اپنے ردعمل میں کہی.

ظریف نے ایران کے خلاف امریکہ کی نام نہاد حکمت عملی کو پرانے دورے میں واپس جانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ وہم و گمان اور ناکام پالیسی میں جکڑا ہوا ہے اور اہ مخصوص حلقوں کے مفادات کی ایما پر ایسا قدم اٹھا رہا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ دھوکہ دہی پر مبنی امریکی پالیسی پرانے دور میں واپس جانے کے مترادف ہے. امریکہ کو ماضی کی غلطیاں دہرا کر بدتر نتائج حاصل ہوں گے.

محمد جواد ظریف نے کہا کہ مگر ایران اپنے اتحادیوں سے مل کر امریکہ کی علیحدگی کے بعد جوہری معاہدے پر کام کررہا ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@