ایران عالمی تنظیم برائے دانشورانہ وسائل کے ساتھ ترقی کا خواہاں

تہران، 21 مئی، ارنا - نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی تنظیم برائے دانشورانہ وسائل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.

یہ بات نائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی سورینا ستاری نے عالمی تنظیم برائے دانشورانہ وسائل (WIPO) کے ڈائریکٹر جنرل فرانسس گورے کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے (WIPO) تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی نوجوانوں کو نئی ایجادات اور تجربات کے حوالے سے مدد فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے.

اس موقع پر (WIPO) تنظیم کے چیف نے ایران کی جانب سے نئی کمپنیوں کو متعارف کروانے اور نئی ایجادات دنیا کو دینے پر تعریف کی اور کہا کہ ان کا ادارہ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@