جوہری معاہدہ دنیا کے لئے بڑی کامیابی ہے: ایرانی پروفیسر

تہران، 21 مئی، ارنا - ایران میں اصلاح پسند حلقے سے تعلق رکھنے والے سیاستدان اور نامور دانشور نجف قلی حبیبی نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ دنیا کے لئے بڑی فتح کی علامت اور انسانیت کے لئے اہم ہے.

یہ بات پروفیسر 'نجف قلی حبیبی' جو یونیورسٹی لیکچرار کی اسلامی ایسوسی ایشن سینٹرل کونسل کے رکن بھی ہیں، نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے یہ بات ثابت ہوئی ہےکہ عقلانی اور نئے سوچ کے ذریعے دنیا کو چلایا جاسکتا ہے اور دنیا بھی جان گئی کہ جنگ اور تشدد کے بغیر بھی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں جب امریکی حکومت ایرانی قوم کو اقتصادی طور پر اپنا ہدف بنا یا ہے ایران میں سرگرم مختلف سیاسی تنظیمیں حکومت کا ہاتھ بٹاٹے ہوئے ان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے.

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے حاصل ہونے والے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی قومی عزت پر سودا نہیں کرتا اس لئے امریکے کے سامنے کبھی نہیں جھوکیں گے.

ایرانی اصلاح پسند رہنما نے ایرانی عوام سے کہا کہ وہ امریکہ کی سازشوں کے سامنے متحد ہو اور اپنی قومی سالمیت اور سلامتی کی دفاع کے لئے پوری طرح چوکس رہے.

انہوں نے کہا ایران نے گذشتہ چالیس سال کے دوران بہت سارا مشکل وقت گزارے ہیں اور کامیابی کے ساتھ یہ کٹھن لمحات بھی گزاریں گے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@