چین کا ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

بیجنگ ،21 مئی، ارنا - چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان 'لوکھانگ' نے جوہری معاہدے میں موجود فریقوں سے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کی پاسداری کریں

انہوں نے کہا ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے یورپی یونین چین اور روس کا مشترکہ اجلاس 25 مئی کو ویانا میں منعقد ہوگا جس میں امریکہ کے علیحدگی کے بعد اس معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے صلاح و مشورت کی جائے گی

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین کا ایک وفد اس اجلاس میں شرکت کرے گا

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا تھا.

ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے.

ٹرمپ کی علیحدگی کے ردعمل میں یورپی ممالک نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے.

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے ردعمل میں کہا کہ آج سے یہ معاہدہ ایران اور اس پر دستخط کرنے والے 5 فریقین کے درمیان رہے گا.

انہوں نے ایرانی قوم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر موجودہ صورتحال میں ہمارے قومی مفادات کو تحفظ نہ ملے تو وہ ایک بار پھر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ریاست اور حکومت کے تعمیری فیصلوں سے آگاہ کریں گے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@