ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس 25 مئی کو منعقد ہوگا

تہران، 21 مئی، ارنا - اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس 25 مئی بروز جمعہ کو منعقد کیا جائے گا.

یہ بات نائب وزیر خارجہ 'عباس عراقچی' نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس امریکہ کے نمائندے کے بغیر منعقد ہوگا.

انہوں نے کہا ہم اس بات کو جاننے کی کوشش کریں گے کہ کیا یورپی یونین جامع جوہری معاہدے پر اپنی زمہ داری پوری کرتے ہیں یا نہیں.

ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس نشست میں ایران کے قومی مفادات کی ضمانت ہمارے اولیں ترجیحات ہے.

انہوں نے کہا کہ نشست میں صرف مشترکہ جوہری اکشن پلان کے موضوعات پر ہی بات چیت ہوگی.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@