ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی نے امریکہ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

بغداد، 21 مئی، ارنا - عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی نے امریکہ کے مکروہ چہرے کو مزید بے نقاب کردیا.

ان خیالات کا اظہار 'ابو مہدی المہندس' نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کو یکطرفہ اور غیرقانونی اقدام قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ ایک سامراج اور آمرانہ نظام کا نام ہے جو ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت کی صف اول میں ہے.

انہوں نے کہا کہ تمام امریکی حکومتوں نے اپنے اپنے دور میں عالمی قوانین کی مختلف اشکال میں خلاف ورزی کی ہے جبکہ اس کے مکروہ چہرے آئے روز مزید بے نقاب ہورہا ہے.

سنیئر عراقی کمانڈر نے کہا کہ ہماری قوم نے امریکہ کے مکروہ چہرے کو عراق میں جارحیت، مداخلت بالخصوص داعش کے دہشتگردوں کی حمایت کرنے میں دیکھا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں تجربات سے بات ظاہر ہوتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز امریکی سازشیں اور منفی مہم جوئی میں نہیں پھنسے گا.

ابو مہدی المہندس نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ خطے کا طاقتور ملک رہے گا جس طرح علاقائی ممالک کے درمیان وحدت اور یکجہتی کا سلسلہ جاری رہے گا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@