21 مئی، 2018، 11:29 AM
News ID: 3631415
T T
0 Persons
جوہری معاہدے پر یورپ کی سیاسی حمایت کافی نہیں: ایران

تہران، 21 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق یورپی یونین کی سیاسی حمایت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی علیحدگی کے بعد اس معاہدے کو بچانے کے لئے یورپی کردار پر بڑی توقعات ہیں.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے اتوار کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے یورپی یونین کے توانائی کمشنر 'مگیل آریس کینٹی' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع میں ظریف نے کہا کہ یورپی یونین کو ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کے تسلسل کے لیے زیادہ عملی اقدامات اٹھانا اور ایران میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا چاہئے.

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی بڑی کمپنیوں کی جانب سے ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو ممکنہ معطلی کا اعلان کرنا جوہری معاہدے پر یورپی یونین کے وعدوں کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی ہے.

یورپی یونین کے توانائی کمشنر نے امریکی کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران جوہری معاہدے کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی علیحدگی کے بعد جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے یورپ ممالک کے درمیان باہمی اتحاد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور یورپی یونین کا سیاسی عزم ایران جوہری معاہدے کا نفاذ اور ایران کے ساتھ یورپی کمپنیوں کے باہمی تعاون کو جاری رکھنا ہے.

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی علیحدگی نے یورپ کے لیے کچھ مسائل پیدا کیے ہیں لیکن یورپی یونین کا پیغام ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لیے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کا تسلسل ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے