جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپی یونین کے اہم ممالک کے مبہم بیانات پر ایران کی تنقید

تہران ،20 مئی، ارنا - ایران کی مصلحت نظام کونسل کے اہم رکن 'علی اکبر ولایتی' نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے بارے میں یورپی ممالک کے مختلف بیانات شک و شبہ پیدا کررہا ہے.

تہران میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کے اہم ممالک ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کرچکے ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا وہ امریکہ کے مقابلے میں ایران جوہری معاہدے کی کھل کر مقابلہ کرسکتے ہیں یہ نہیں.

انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نقل قول سے کہا کہ یورپی ممالک ہمیں اس بات پر ضمانت دیں کہ وہ امریکہ کے ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری کے نتایج کا ازالہ کرتے ہوئے ایرانی مفادات کو نذر انداز نہیں کریں گے.

عراق کے حالیہ انتخابات کے نتایج پر انہوں اپنا اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عراقی عوام نے اپنی ووٹ کے ذریعہ اپنا مستقبل کا انتخاب کریں گے جس کی ہم مکمل حمایت کریں گے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@