ایران میں 2 ٹن سے زائد منشیات پکڑلی گئیں

زاہدان، 20 مئی، ارنا - ایران کے جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی پولیس کمانڈر نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران دو ٹن اور 757 کلوگرام منشیات کو اپنے قبضے میں لیا ہے.

یہ بات کرنل 'احمد طاہری' نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز اور اسمگلروں کے درمیان میں جھڑپ ہوئی اور اس دوران بڑے پیمانے پر منشیات اور چار اسلحے کی ضبطگی کے علاوہ آٹھ کارندوں کو بھی پکڑ لیا گیا.

طاہری نے کہا کہ اسمگلروں سے دو ٹن اور 757 کلوگرام منشیات جن میں ایک ٹن اور 993 کلوگرام افیون اور چار اسلحے بھی برآمد کرلیا گیا.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@