ایران پاکستان تعلقات سی پیک منصوبے کے تحت مزید مضبوط ہوں گے

اسلام آباد، 19 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت مزید مضبوط ہوں گے.

یہ بات سی پیک منصوبے کے ڈائریکٹر 'حسن داؤد بٹ' نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی بندرگاہیں چابہار اور گوادر ایک دوسرے کی سسٹر پورٹس ہیں اور ان کے درمیان تعاون سے سارے خطے کو فائدہ ملے گا.

پاکستانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ہم گوادر اور چابہار کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے پہلے ہی کچھ منصوبوں پر کام کررہے ہیں. دونوں بندرگاہیں ایک دوسرے کی لازم اور ملزوم ہیں.

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے حوالے سے اور جو ٹیم گوادر اور چابہار پر کام کررہی ہیں انھیں ان دونوں بندرگاہوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں نظر آتا اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں بندرگارہیں ایک دوسرے سے منسلک ہیں.

حسن داؤد بٹ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں ریلوے نظام کو تین حصوں میں بہتر بنائیں گے جبکہ اس کا آخری حصہ ایران کے ساتھ ریلوے لائن کی تعمیرنو کرنا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ 2030 تک یہ تمام مراحل مکمل ہوجائیں گے.

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ روڈ اور ریلوے نظام کی بہتری کے حوالے سے ہمیں کوئی مشکل نہیں ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@