اس سال 85 ہزار ایرانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے

تہران، 19 مئی، ارنا - رواں سال اسلامی جمہوریہ ایران سے 85200 عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے.

یہ بات ایران کے ادارہ حج و زیارات کے نائب سربراہ 'اکبر رضایی' نے ارنا نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی زائرین کو سعودی عرب بھیجنے کا آپریشن 18 جولائی کو شروع ہوگا جو 10 اگست تک جاری رہے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے مطابق، حجاج کی وطن واپسی 25 اگست سے شروع ہوگی اور یہ عمل 15 ستمبر تک جاری رہے گا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@