ایران پہلی بار تاریخ میں جمناسٹک مقابلوں کے فائنل مرحلے میں پہنچ گیا

تہران، 19 مئی، ارنا - ایرانی جمناسٹک ٹیم میں شامل دو قومی کھیلاڑی تاریخ میں پہلی بار ایشیائی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئے.

جمناسٹک فیڈریشن کے مطابق، ایران کے قومی کھیلاڑی «امیرمسگری» و «امیر فراهانی» ہفتہ کے روز فلپائن میں جاری ایشیائی جمناسٹک مقابلوں کے فائنل مرحلے تک پہنچ گئے.

ایرانی ٹیم کے ہیڈکوچ 'ناصر خضری' اور 'ماہان باژرنگ' ان کے معاون ہیں.

تفصیلات کے مطابق، ایشیائی جمناسٹک چیمپیئن شپ مقابلے فلپائن کی میزبانی میں جاری ہیں جس میں ایران سمیت 10 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@