ایران جوہری معاہدے کو اب بھی بچایا جاسکتا ہے: روس

ماسکو، 19 مئی، ارنا - روس نے عندیہ دیا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ کئی سال کی کامیاب مذاکرات کے بعد حاصل ہوا ہے لہذا اسے بچانے کے لئے اب بھی موقع ہے.

یہ بات روسی وزیر خارجہ 'سرگئی لاوروف' نے ارجنٹائن کے سب سے بڑا اخبار 'کلارن' کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا تاہم امید ہے کہ ایران جوہری معاہدے کو بچایا جاسکے.

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے یکطرفہ فیصلے اور ایران پر نئی پابندیوں کی واپسی ہمارے لئے مایوس کن تھے کیونکہ اس سے نہ صرف جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی بلکہ یہ فیصلہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے برعکس تھا.

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئےآمادہ ہے اور اس کے علاوہ روس، ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع چاہتا ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@