شام اور ایران کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے: بشار الاسد

دمشق، 18 مئی، ارنا - شامی صدر بشار الاسد نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تہران اور دمشق کے درمیان اقتصادی تعاون کی سطح کو مزید بڑھانا چاہیے.

یہ بات شامی صدر نے ایرانی وزیر برائے شہری ترقی عباس آخوندی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ شام ایران سمیت تمام ان ممالک جو کہ شامی خود مختیاری اور اقتدار کا احترام کرتے ہیں ان سب ممالک کے ساتھ ان کا ملک اقتصادی اور معاشی روابط کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

اس موقع پر عباس آخوندی نے کہا کہ تہران، دمشق میں قیام امن سمیت تمام شعبوں میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے اور ایران شام کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے.

ایرانی وزیر برائے شہری ترقی کے دورہ شام کے موقع پر شامی وزیر خزانہ اور غیرملکی تجارت سمر الخلیل کے درمیان ایک معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@