ایرانی صدر او آئی سی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی پہنچ گئے

استنبول، 18 مئی، ارنا - ایرانی صدر 'حسن روحانی' اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعہ کے روز ترکی کے شہر استنبول پہنچ گئے.

ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ان کے ایرانی ہم منصب اس اجلاس میں شرکت کے لئے جمعہ کے روز استنبول پہنچے ہیں.

تہران سے ترکی کے لئے روانہ ہونے سے قبل ایرانی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القدس اور فلسطینیوں کا دفاع اسلامی اقدار کے لئے اہم ہے جس کو اہم سنگین مشکلات کا سامنا ہے.

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراتی سطحی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں.

اس اجلاس میں شرکت کرنے والے 55 ممالک کے نمائندوں نے مسلم دنیا کے نقطہ نظر پر اتفاق کرتے ہوئے قابض ریاست کے مسئلے کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے کے لئے حتمی دستاویزات تیار کر لئے جو کہ او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس میں پیش کئے جائیں گے.

استنبول میں ہونے والے اس غیرمعمولی اجلاس میں غزہ اور فلسطین میں ناجائز صہیونی ریاست کے وحشیانہ اقدامات اور امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے خلاف 40 سے زائد ممالک کے اعلی سطحی وفود اور 13 سربراہان مملکت شرکت کریں گے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@