سعودی عرب نے دو ایرانی ماہی گیروں کو رہا کردیا

بوشہر، 18 مئی، ارنا - سعودی عرب نے قریب سات مہینوں سے قید دو ایرانی ماہی گیروں کو جمعہ کے روز رہا کردیا.

بوہشر سمندری ادارے کے ڈائریکٹر برائے تعلقات عامہ نے آج ارنا کے نمائندے کو بتایا کہ سعودی کوسٹ گارڈز نے کچھ گھنٹوں پہلے دو ایرانی ماہی گیروں کو رہا کردیا جس کے بعد وہ اپنی کشتی کے ساتھ ایران کے جزیرے 'خارگ' پہنچ گئے ہیں.

واضح رہے کہ رہا ہونے والے دو ایرانی ماہی گیر 28 اکتوبر 2017 کو مچھلی کے شکار کے لئے سمندر گئے تھے مگر تیز ہواؤں اور سمندری طلاطم کی وجہ کشتی نے اپنے کنٹرول کھو دیا.

اس کے بعد سعودی کوسٹ گارڈز نے ایرانی ماہی گیروں کو دیکھتے ہی ان کی کشتی کو حراست میں لے لیا اور دونوں ماہی گیروں کو بھی قید میں رکھا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@