یورپ ایران کو یورو میں ادائیگی کرکے پابندیوں کا مقابلہ کرے: خرازی

روم، 18 مئی، ارنا - اعلی ایرانی سفارتکار اور خارجہ پالیسی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ یورو میں لین دین کر کے پابندیوں کو بائی پاس کریں.

یہ بات ڈاکٹر 'سید کمال خرازی' جو ایران کے سابق وزیر خارجہ بھی ہیں، نے اطالوی اخبار 'کوریری ڈیلا سیرا' کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کرنے والے ممالک کو امریکی دھکمیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے خرازی نے کہا کہ ایران ہمیشہ کی طرح اپنا دفاع کرنا جانتا ہے. امریکی دھمکی یورپی مفادات کے منافی ہے.

انہوں ںے مزید کہا کہ یورپی ممالک کو چاہئے کہ حفاظتی اقدامات کے ذریعے اپنی تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کی خود حفاظت کریں.

سید کمال خرازی نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کو تباہ کرنا امریکہ کا اصل مقصد جس میں وہ ہمیشہ ناکام رہا ہے. امریکی عزائم کے برعکس آج اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں مزید طاقتور، باعزت اور با اثر ملک کے طور پر ابھر رہا ہے.

انہوں نے مشرقی وسطی کے بحرانوں کے حل سے متعلق بتایا کہ مسئلہ فلسطین سب سے بڑی مشکل ہے اور امریکہ نے اپنے سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرکے اس مشکل کو مزید پیچیدہ بنا دیا.

سابق ایرانی وزیر خارجہ نے دہشتگردوں کی حمایت کرنے کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے دوستوں اور ہمسایوں کا دفاع کرتا ہے بلکہ یہ امریکہ اور بعض عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب ہیں جو دہشتگرد عناصر کی بھرپور حمایت کررہے ہیں.

انہوں نے ایران میں خواتین کی صورتحال سے متعلق بتایا کہ ایران میں خواتین خوشحال ہیں اور اس کی مثال کسی اور مسلم ملک میں نہیں ملتی. یہاں جامعات میں 60 فیصد خواتین موجود ہیں جس سے ایرانی خواتین کی تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ سطح ظاہر ہوتی ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@