ایرانی پہلوانوں نے روس کے عالمی فوجی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

تہران، 18 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں کی ٹیم روس میں منعقدہ بین الاقوامی فوجی فری اسٹائل کُشتی مقابلوں میں دوسرے نمبر پر آگئی.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی پہلوانوں نے ماسکو کے 33ویں عالمی فوجی مقابلوں میں 2 طلائی، 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.

ان مقابلوں کا آغاز 15 مئی کو ہوا اور آج بروز جمعہ اس کا اختتام ہوگیا، ایران کی کشتی ٹیم نے دوسری پوزیشن کے ساتھ 163 پوانٹس حاصل کیا. ان مقابلوں کا میزبان ملک روس عالمی چیمپئن بن گیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@