آج عالم اسلام میں امریکہ کیخلاف سب سے زیادہ نفرت پائی جاتی ہے: روحانی

تہران، 18 مئی، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عالم اسلام میں ماضی کی بسنبت امریکہ کے خلاف سب سے زیادہ نفرت پائی جاتی ہے.

یہ بات صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے جمعہ کے روز اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانگی سے پہلے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی میں ہونے والے اسلامی سربراہوں کا اجلاس ایک سنہری موقع ہے جہاں عالم اسلام ایک بار پھر فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کی شدید مذمت کرے گا.

ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم کی حمایت اور القدس کا دفاع اسلامی اقدار کے دفاع کے مترادف ہے.

اس تقریب کے بعد صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی دعوت پر او آئی سی تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے شہر استنبول روانہ ہوگئے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف او آئی سی تنظیم کے وزرائے کارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول میں موجود ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@