جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی ایک گھٹیا عمل ہے: عراقی وزیرخارجہ

بغداد، 17 مئی، ارنا - عراقی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اور امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی سازش واشنگٹن کے لئے شرمندگی کا باعث ثابت ہو گی.

یہ بات ابراہیم الجعفاری نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہی.

انہوں نے کہا کہ ہر ملک کے اعتبار اور یقین کا اندازہ ہمیشہ اس ملک کے عالمی معاہدوں اور وعدوں کے ساتھ پاسداری سے لگایا جاتا ہے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مختلف رپورٹوں کے مطابق، روس، چین، اور یورپی یونین سمیت بہت سے ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے اختلاف کیا ہے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@