سعودی عرب کی حزب اللہ پر پابندی کے ردعمل پر ایران کا اظہار برہمی

تہران،17 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'جواد ظریف' نے حزب اللہ پر امریکی پابندی اور سعودی عرب کی اس اقدام کی حمایت پر حزب اللہ پر لگائی گئی پابندی پرسخت تنقید کی ہے.

‍ظریف نے ایک ٹویٹ میں لکہا ہے کہ اسلامی دنیا میں حزب اللہ وہ واحد گروہ ہے جو صیہونی قوت کو بری طرح شکست دی جس کی وجہ سے امریکہ نے اس کو دہشت گرد قرار دیکر اس پر پابندیاں لگائی ہے اور اس میں سعودی عرب بھی امریکہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس گروہ پر پابندی عائد کی ہے جو شرمناک عمل ہے.

امریکہ نے حال ہی میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور اس گروپ کے دیگر اعلی عہدیداروں پر پابندی عائد کی ہے.

اس پابندی کے اعلان کے بعد ہی سعودی عرب اور اس کے بعد کویت، بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات بھی حزب اللہ پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے.

امریکہ کی پابندیاں ایسے موقع پر لگائی جارہی ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کے مسلمانوں فلسطینیوں کو قتل و عام کررہا ہے جس پر حزب اللہ نے اس غیر انسانی اقدام پر انتقامی کاروائی کی دہمکیاں دی تھیں.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@