امریکہ کی ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی صرف ایک بہانہ ہے: یونانی سینئر صحافی

اسلام آباد،17 مئی، ارنا - یونان کے خبررساں ادارے کے مینیجنگ ڈائریکٹر'میکلس سیلس' نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دعووں کے برعکس ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی صرف ایک بہانہ تھا.

یہ بات انہوں نے ارنا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے پر کاربند رہا ہے اور امریکہ کے دعوے سراسر جھوٹ پر مبنی ہے.

انہوں نے کہا بین الاقوامی سطح پر ایران جوہری معاہدے عصر حاضر میں سب سے بہترین معاہدہ قرار دیا گیا ہے.

یونان کے خبررسان ادارے کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ آزاد ممالک پر امریکی کی بڑہتی ہوئے دباؤ اور دہمکیاں دنیا کی سلامتی کے لئے لاحق خطرہ ہے اور یونان کی حکومت بھی ایران کے جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کرچکا ہے.

امریکہ کی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد ایران کے مناسب رد عمل پر اپنا اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے جوہری معاہدے کو نہ توڑنے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک معقولانہ اقدام ہے.

انہوں نے امریکہ کے دباؤ کے سامنے ڈٹ کر مقابلے کرنے پر ایران کی خارجہ پالیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کے ناجائز اقدامات کے سامنے کبھی نہیں جھکا ہے.

انہوں نے کہا ایران کے اعلی اہلکاروں کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اپنی مفادات کو دیکھتے ہوئے امریکہ کے فیصلے کے خلاف اپنا فیصلہ کرتا ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@