رمضان المبارک کی مناسبت سے نائب ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو مبارکباد

تہران، 17 مئی، ارنا - سینئر نائب ایرانی صدر نے اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام ماہ رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کے درمیان اتحاد کیلئے مشترکہ جد و جہد پر زور دیا.

اپنے پیغام میں اسحاق جہانگیری ماہ مبارک رمضان کے پر برکت ایام میں مسلم امہ کی سربلندی اور کامیابی و کامرانی کے لئے دعا کی.

اس موقع پر انہوں نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ کہ وہ مذہبی اور سیاسی شخصیات کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تمام تر معنوی اور سیاسی توانائیوں کو بروئے کار لائیں تا کہ ماہ رمضان میں امن اور وحدت اسلامی کے فروغ کے لئے مدد حاصل ہو.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@