برطانیہ کا ایران کیساتھ نیا تیل معاہدہ، یورپ نے ٹرمپ کیخلاف پہلا قدم اٹھایا

تہران، 17 مئی، ارنا - جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد ایران کے آئل فیلڈ کرنج منصوبے میں شراکت داری کے لئے ایران اور برطانیہ کے درمیان اصولی طور پر معاہدہ طے پاگیا ہے جو یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے ٹرمپ کے خلاف پہلا قدم سمجھا جاتا ہے.

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور برطانوی انٹرنیشنل کنسورشیم کے درمیان تیل معاہدے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے اور اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد برطانوی کمپنی ایران کی آئل فیلڈ کو فروغ دینے کے منصوبے کا حصہ بنے گی.

ایران کی ساؤتھ آئل فیلڈ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر 'بیژن عالی پور' اور برطانیہ کی بین الاقوامی کنسورشیم (Pergas International Consortium) کے منیجنگ ڈائریکٹر 'کولین رولی' نے اس اصولی معاہدے دستخط کردئے.

اس تقریب میں ایران کے وزیر تیل 'بیژن نامدار زنگنہ' اور ایران میں تعینات برطانوی سفیر 'روب میکئر' بھی شریک تھے.

دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ حتمی ہونے کی صورت میں برطانوی کمپنی ایران کی آئل فیلڈ کرنج پر باضابطہ کام کا آغاز کرے گی اور توقع کی جاتی ہے کہ تیل فیلڈ کے منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 2 دولاکھ بیرل خام تیل کی پیداوار اور سالانہ ساڑھے 6 کروڑ بیرل کی پیداوار ممکن ہوگی. اس منصوبے کی لاگت براہ راست سرمایہ کاری کی صورت میں 1.167 ارب ڈالر لگائی گئی ہے.

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا تھا.

ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے.

ٹرمپ کی علیحدگی کے ردعمل میں یورپی ممالک نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے.

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے ردعمل میں کہا کہ آج سے یہ معاہدہ ایران اور اس پر دستخط کرنے والے 5 فریقین کے درمیان رہے گا.

انہوں نے ایرانی قوم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر موجودہ صورتحال میں ہمارے قومی مفادات کو تحفظ نہ ملے تو وہ ایک بار پھر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ریاست اور حکومت کے تعمیری فیصلوں سے آگاہ کریں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@