ظریف کا جوہری معاہدے میں ایرانی قومی مفادات کے تحفظ پر زور

تہران، 16 مئی، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے حوالے سے یورپ کے ساتھ مذاکرات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس عالمی معاہدے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ملکی مفادات کے تحفظ کا انتظار رکھتے ہیں.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے گزشتہ روز برسلز میں اپنے بیلجین ہم منصب 'دیدیہ رینڈرز' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ فلسطین کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے جابر صہیونیوں کے وحشیانہ اقدامات کو روکنے پر زور دیا.

ظریف نے اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے درمیان علاقائی اور عالمی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے جابرصہیونیوں کے خلاف اٹھ کھڑانے کا مطالبہ کیا.

بیلجین وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین امریکہ کے بغیر اس عالمی معاہدے کے نفاذ کے راستے کا جائزہ لے رہا ہے.

فریقین نے اس ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@