چیف ایرانی بینک پر پابندی لگانا غیرقانونی ہے: ظریف

تہران، 16 مئی، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ 'ولی اللہ سیف' پر پابندی لگانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام ان کے دوسری کاروائیوں کی طرح غیر قانونی ہے.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے بدھ کے روز برسلز میں یورپی فریقین کے وزرائے خارجہ کی نشست کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے منعقد ہونی والی نشست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نشست میں عالمی ایٹمی توانائی ادارے کی جانب سے ایران کی دیانتداری کی تصدیق اور اس معاہدے میں ہمارے ملک کے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے ضمانت فراہم کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا.

ظریف نے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ 'فیڈریکا مغرینی' اس مذاکرات کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیے کو تقریر کریں گی.

انہوں نے کہا کہ تمام یورپی فریقین نے ایران کے ضمانت فراہم کرنے کے لئے بھرپور کوشش پر زور دیا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@