یورپی فریقین اپنے سیاسی موقف پر عمل کریں: ظریف

برسلز، 16 مئی، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی فریقین جوہری معاہدے کے تحفظ اور ضروری ضمانت دینے کے لئے سیاسی عزم کا اعادہ کرکے اپنے پالیسی موقف پر عمل کریں.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے بدھ کے روز برسلز میں اپنے برطانوی، جرمن اور فرانسیسی ہم منصبوں اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ساتھ گہری مذاکرات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں انتظار ہے کہ یورپی ممالک اپنے وعدوں پر قائم اور پالیسی موقف پر عملدرآمد کریں.

ظریف نے کہا کہ ہم نے یورپی فریقین کے ساتھ ایران کے مفادات کے تحفظ کے لئے ایک خاص ضمانت کے معاہدے پر دستخط کردئے ہیں جو جلد سے اس کا نفاذ کا آغاز ہوجائے گا.

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کے قومی مفادات کے تحفظ پر زور دیا اور یورپی فریقین اس حوالے سے بھرپور کوشش کریں گے.

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے منظور کرلیا کہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو معمول بنانا اور پابندیوں کا خاتمہ اس معاہدے کے الگ نہ ہونے والا حصہ ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسلامی جمہوریہ ایران اور تین یورپی ممالک کے ساتھ مشترکہ وعدوں اور مذاکرات کے تسلسل پر زور دیا.

مغرینی نے کہا کہ ایران اور یورپ کے درمیان اقتصادی تعلقات، تیل کی برآمدات، بینکاری، نقل و حمل، برآمد کرنے والوں کے لئے کریڈٹ فراہم کرنا اور شفاف تجارتی تعلقات کو گہرانے کا جائزہ لیا گیا.

انہوں نے کہا کہ ان ممالک کے نائب وزارئے خارجہ آئندہ ہفتے ویانا میں ایک باہمی نشست میں شرکت کریں گے.

تفصیلات کے مطابق، برطانوی وزیر خارجہ 'بوریس جانسن' نے اس سے پہلے برسلز میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے باوجود اس معاہدہ ایک اہم سمجھوتہ ہے لہذا ہم اور دو یورپی ممالک اس معاہدے میں ایران شامل رہنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے.

ظریف نے برسلز میں اپنے بیلجیم ہم منصب 'دیدیہ رینڈزر' کے ساتھ ایک نشست میں جوہری معاہدے میں ایران کے ملکی مفادات کے تحفظ پر زور دیا.

رینڈرز نے جوہری معاہدے کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین امریکہ کے بغیر اس معاہدے کے تحفظ کے راستے کا جائزہ لے رہا ہے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@