ایرانیوں کی قابلیت امریکی سوچ سے بھی بالاتر ہے: جہانگیری

تہران، 15 مئی، ارنا – سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایرانیوں کی قابلیت امریکی سوچ سے بھی بالاتر ہے.

یہ بات 'اسحاق جہانگیری' نے منگل کے روز ایک خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں کے دوران امریکہ، یورپ، سلامتی کونسل اور ان کے حامی ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم پابندیاں ‏عائد کی ہیں مگر ایسے اقدامات ہمارے لئے نیا چیز نہیں ہے.

جہانگیری نے کہا کہ ہم نے آٹھ سالہ تحمیلی جنگ، جوہری معاہدہ اور پابندیوں کے مسائل میں کامیابی حاصل کرلئے ہیں.

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی علیحدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ایسے اقدام کی وجہ سے عالمی سطح پر اس کی کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے عالمی جوہری معاہدے میں ایران شامل رہنے پر زور دے رہے ہیں مگر رہبر معظم اور صدر مملکت کی ہدایات کے مطابق، ہم اس حوالے سے خود فیصلہ کریں گے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی قوم باہمی یکجہتی اور تعاون کے ساتھ اجنبیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے گی.

سنیئر نائب ایرانی صدر نے 14 مئی (یوم النکبہ) تاریخ فلسطین کے سیاہ ترین دن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ٹرمپ نے اسی دن میں تل ابیب سے القدس شریف کو اپنے سفارتخانے کی منتقلی کا حکم دے دیا.

انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست مظلوم فلسطینی عوام کے مظاہرے پر حملہ کرکے اب تک 60 افراد سے زائد شہید ہوگئے ہیں.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@