پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سربراہ ایران کا دورہ کریں گے

اسلام آباد، 16 مئی، ارنا - پاکستان کے قومی خبررساں ادارہ (APP) کے منیجنگ ڈائریکٹر 'مسعود ملک' اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر 'سید ضیاء ہاشمی' کی دعوت پر جلد اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے.

یہ بات مسعود ملک نے منگل کے روز پاکستان میں ہونے والی دو روزہ عالمی نیوز ایجنسیز کانفرنس کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی (IRNA) کے ڈائریکٹر جنرل فارن نیوز 'فردین پازوکی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اے پی پی اور ارنا نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے مقصد سے رمضان المبارک کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے.

انہوں نے کہا کہ آئندہ دورہ تہران کے موقع پر ارنا اور اے پی پی کے درمیان تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کئے جائیں گے اور اس کے ساتھ دونوں ممالک میڈیا کے شعبے میں بھی باہمی تعلقات کو بڑھانے پر اہم مذاکرات کریں گے.

مسعود ملک نے عالمی نیوز ایجنسیز کانفرنس میں ایرانی وفد کی شرکت اور اختتامی اعلامیہ کے لئے دی جانے والی تجاویز کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اے پی پی، ارنا کے ساتھ باہمی تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے آئندہ دورہ ایران نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں ممالک کی نیوز ایجنسی مصدقہ خبروں اور رپورٹس کی اشاعت کے لئے مزید کام کرنے کی خواہاں ہیں.

مسعود ملک نے غیرملکی دشمنوں کے خلاف ایرانی قوم کی بہادری اور مزاحمت کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو بڑھانے سے پاک ایران کو مزید قریب لایا لائیں.

اس ملاقات فردین پازوکی جو ارنا نیوز ایجنسی منیجنگ ڈائریکٹر سید ضیاء ہاشمی کی طرف سے پاکستان میں ہونے والی عالمی نیوز ایجنسیز کانفرنس میں شرکت کی، ارنا کے منیجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے سربراہ اے پی پی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

انہوں نے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی پاکستانی قوم اور حکومت بالخصوص اے پی پی کے سربراہ اور سٹاف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے برادر ملک ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعلقات کو بڑھانے کے لئے اچھی صلاحیت رکھتے ہیں.

فردین پازوکی نے مزید کہا کہ اے پی پی کے سربراہ مسعود ملک کے آئندہ دورہ ایران سے ارنا اور اے پی پی کے تعلقات میں نئے مرحلے کا آغاز ہوگا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@