امریکہ اقوام متحدہ کی تباہی کے راستے پر گامزن ہے: ایرانی اسپیکر

تہران، 15 مئی، ارنا - ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی مظلوم عوام کے حالیہ قتل عام کو امریکہ کے لئے ایک شرمناک بڑا داغ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اقوام متحدہ کی تباہی کے راستے پر گامزن ہے.

ان خیالات کا اظہار 'علی لاریجانی' نے منگل کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جابر صہیونیوں کی حالیہ جارحیت میں 50 سے زائد نہتے فلسطینی شہید اور دو ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں.
لاریجانی نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں 14 مئی (یوم النکبہ) تاریخ فلسطین کے سیاہ ترین دن میں بڑی سامراجی طاقتوں نے جابر صہیونیوں کی حمایت کرکے فلسطینی مظلوم قوم پر قبضہ جما لیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی قوم کو اپنے آپائی وطن سے نکل کرنا ایک عظیم واقعہ تھا.
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوم نکبہ کی سالگرہ کے موقع پر تل ابیب سے القدس شریف کو اپنے سفارتخانے کی منتقلی کا حکم دے دیا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ کے ایسے اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی خلاف ورزی ہے جو دنیا کے تمام ممالک اس کی مذمت کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ امریکہ نے گزشتہ چند سالوں سے اس اقدام پر فیصلہ کیا تھا.
ایرانی پارلیمنٹ نے امریکہ کے سامراجی اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر بعض ممالک کی مدد کے ساتھ عراق پر حملہ کیا مگر بھاگنے پر مجبور ہوگیا.
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پیرس، ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی اور القدس شریف کو اپنے سفارتخانے کی منتقلی اس بات کی علامت ہے کہ اس کا مقصد اقوام متحدہ کی تباہی اور عالمی بدامنی پیدا کرنا ہے.
لاریجانی نے نہتے فسلطینی عوام کے خلاف جابر صہیونیوں اور امریکہ کے حالیہ وحشیانہ اقدامات کے سامنے بعض ممالک کی خاموشی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی طاقت کے تحفظ کے لئے کسی بھی وحشیانہ اقدامات سے دریغ نہیں کریں گے.
انہوں نے بتایا کہ فلسطینی قوم کے حالیہ مظاہرہ ان کے مزاحمت اور بہادری کی نشاندہی کر رہا ہے اور امریکہ اور صہیونیوں کے ظالمانہ اقدامات ان کی مزید مضبوطی کا باعث بنتا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@