عالمی ادارے امریکی صہیونی جرائم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں: حکومت ایران

تہران، 15 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومتی ترجمان نے غزہ میں صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں بالخصوص سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اقدامات کے خلاف تعمیری رد عمل دیں.

یہ بات 'محمد باقر نوبخت' جو اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور نگرانی کے نائب صدر ہیں نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے فلسطینوں پر حالیہ صہیونی مظالم کے علاوہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اور ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کی بھی مذمت کی.

خطے میں حالیہ تبدلیوں کا ذکر کرتے ہوئے نوبخت نے کہا کہ غاصب صہیونی فوج نے گزشتہ دنوں سے 59 فلسطینیوں کو شہید کردئے جبکہ ان واقعات میں 2700 سے زائد نہتے افراد زخمی ہوگئے.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران توقع رکھتا ہے کہ عالمی برادری اور ادارے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت اور جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی سے متعلق مناسب انداز میں ردعمل دیں گے.

ایران کے حکومتی ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جرائم کو امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ یقینا عالمی رائے عامہ اور امن پسند ادارے ایسے جرائم اور بربریت کا مناسب انداز میں جواب دیں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@