ایران جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کریں گے: خاتون یورپی رہنما

تہران، 15 مئی، ارنا - یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے کہا ہے کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا.

یہ بات 'فیڈریکا مغرینی' نے یورپی یونین کے انسٹی ٹیوٹ برائے سیکورٹی سٹڈیز کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے بروسلز میں ایرانی وزیر خارجہ سمیت برطانوی، فرانسیسی اور جرمن وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے ہم چین اور روس کے ساتھ مل ایران جوہری معاہدے تک پہنچے ہیں لہذا ہم سب مل کر اسے بچائیں گے.

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا تھا.

ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے.

ٹرمپ کی علیحدگی کے ردعمل میں یورپی ممالک نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے.

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے ردعمل میں کہا کہ آج سے یہ معاہدہ ایران اور اس پر دستخط کرنے والے 5 فریقین کے درمیان رہے گا.

انہوں نے ایرانی قوم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر موجودہ صورتحال میں ہمارے قومی مفادات کو تحفظ نہ ملے تو وہ ایک بار پھر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ریاست اور حکومت کے تعمیری فیصلوں سے آگاہ کریں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@