عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لے: ایران کا مطالبہ

تہران، 15 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ میں صہیونیوں کے جرائم اور نہتے عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر جاری مظالم اور بربریت کا نوٹس لیں.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں یوم نکبہ کے موقع پر غزہ میں فلسطینیوں کے پُرامن مظاہرین پر قابض صہیونی فورسز کی جانب سے وحشایہ تشدد اور جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام ناجائز صہیونی ریاست کے قیام کی مناسبت اور امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف پُرامن احتجاج کررہے تھے جبکہ صہیونیوں نے ان پر قیامت ڈھادی.

قاسمی نے کہا کہ صہیونیوں نے گزشتہ 70 سالوں سے مظلوم فلسطینی قوم بالخصوص بچوں اور عورتوں کا قتل عام کررہے ہیں اور آج امریکی حکومت اور اس کے سفارتخانے مقبضہ فلسطین میں نہتے عوام کے قتل عام پر جشن منارہے ہیں.

انہوں نے عالمی برادری بالخصوص حریت پسند اقوام اور مسلم ریاستوں پر زور دیا کہ وہ صہیونیوں کے خلاف آواز بلند کریں اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے غیرقانونی اقدام کے خلاف احتجاج کریں.

یاد رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر صہیونی فوج نے فائرنگ کردی جس سے 52 فلسطینی شہید اور 2400 سے زائد افراد زخمی ہوگئے.

’گریٹ مارچ آف ریٹرن‘ میں شرکت کے لئے فلسطینیوں کی بڑی تعداد غزہ میں موجود تھی جس نے ناجائز صہیونی ریاست کے قیام کی 70 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا تھا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@