یورپی ممالک  جوہری معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لئے ضمانت دیں: نائب ایرانی وزیر خارجہ

تہران،14 مئی، ارنا – ایرانی مجلس کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے ترجمان نے ایران کے نائب وزیر خارجہ 'عرقچی'جوہری کے نقل قول سے کہا ہے کہ معاہدے کے حوالے سے ضمانت فراہم کرنے کے لئے یورپی ممالک کے پاس صرف 60 دن کا وقت ہے.

اس بات کا اعلان انہوں نے ارنا نیوز ایجنسے کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا عراقچی نے ایرانی مجلس کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کہا ٹرمپ کی کوشش تھی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہی جوہری معاہدے سے نکلنے کے لئے اقدام کریں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوا.

انہوں نے ایرانی نائب وزیر خارجہ کے نقل قول سے کہا کہ امریکہ ایران کا میزائل پروگرام کو ختم کرنا چاہتا تھا اس لئے وہ اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ایران کی میزائل دفاعی سیسٹم دنیا کے امن کے ل‍ئے خطرہ ہے جو سراسر جھوٹ ہے.

عراقچی نے مزید کہا ہے کہ ہم یورپی ممالک کو صرف دو ماہ کا شیڈول دیا ہے تا کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنا اصولی فیصلہ کریں اور ایران کے مفادات کا احترام کرتے ہوئے امریکہ کے ایران مخالف اقدامات کی بھرپور مخالفت کریں.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@